’ایئر آف مونکی ‘سنگاپور میں بندروں کی پھلوں اور خشک میوہ جات سے تواضع


Cnn pointسنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور کے وائلڈ لائف پارک میں ’ایئر آف مونکی ‘کی مناسبت سے بندروں کی خاص دیکھ بھال کو مد نظر رکھتے ہوئے طرح طرح کے پھلوں اور خشک میوہ جات سے ان کی تواضع کی گئی ہے ۔

چینی خبر ایجنسی شنہوا نے وائلڈ لائف ریزرو سنگاپور کے حوالے سے بتایا ہے کہ 6فروری سے 9فروری تک چار وائلڈ لائف پارکس کے مہمان بشمول جرونگ برڈ پارک، نائٹ سفاری ، ریور سفاری اور سنگاپور زو جانوروں کی احمقانہ حرکتوں سے محظوظ ہو سکیں گے ۔

مزید بتایا گیا کہ جہاں بولنے والے طوطے اور پانڈا کے جلوے دیکھنے کو ملیں گے وہیںموسم بہار کے فیسٹیول کی چھٹیوں کے دوران سنگاپور زو میں مختلف اقسام کے30سے زائد بندر سٹار ہونگے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point