آئیوا کی عوام نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کر دیا

CNN PoIntنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست آئیوا کی عوام نے مسلم مخالف بیانات دینے والے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کر دیاہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزدکیے گئے امیدواروں کے درمیان پہلا باضابطہ پرائمری الیکشن ریاست آئیوا میں جاری ہے جس میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے مسلم مخالف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے۔صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے لیے آئیووا میں ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریاست ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم مخالف بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ڈونلڈ ٹرمپ پہلے پرائمری انتخابات میں فیورٹ تصور کئے جارہے تھے لیکن اب وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو ہیں۔ مارکو کو بھی توقعات سے کہیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری انتخابات سے قبل ٹیڈ کروز پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے لیکن انتخابی نتائج کے بعد انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
واضح رہے کہ آئیوا امریکی کی سب سے چھوٹی ریاست ہے اور اس کی آبادی تقریبا 30لاکھ کے قریب ہے اور اس ریاست سے امیدواروں کا چناﺅشروع ہوتاہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point