پاکستان طلبہ نے امریکہ میں میدان مارلیا، عبیرہ پہلے انعام کی حقدار

CNN PoIntواشنگٹن (اے این این ) نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کا حصہ بننے سے روکنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر لاہور کی ایک یونیورسٹی کی طالبہ عبیرہ اختر اور ان کے ساتھی طلبا نے گزشتہ سال انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں پر مشتمل ایک منصوبہ بنایا تھا ، جسے اس ضمن میں شروع کیے گئے امریکی مقابلوں میں انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ عبیرہ نے رواں ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور وائس آف امریکہ کو اپنے منصوبے کے بارے میں تفصیل بتائی۔ وہ کہتی ہیں کہ ”ہماری مہم کا عنوان ہے فیٹ ، یعنی بے حسی سے ہمدردی کی طرف اور ہم پاکستان میں ( بے حسی کے شکار ) لوگوں تک پہنچنا چاہتے ہیں اور ان تک مختلف ذرائع سے رسائی جیسے کہ موسیقی اور ایسے ہی بہت سے طریقوں سے جن سے وہ اپنا رابطہ محسوس کریں۔ پیرٹوپیر (پی ٹوپی) کہلانے والے اس مقابلے میں 17 ممالک سے 45 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point