ساوتھ ایشین گیمز ،پاکستان نے تین گولڈ میڈیل جیت لیے

CNN-PoInt-13گوہاٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے تین گولڈ میڈل حاصل کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپر ویٹ کٹیگری میں رمضان جانی پہلوان نے ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے جبکہ خواتین ٹینس ایونٹ میں پاکستان کی اشنا سہیل نے سری لنکا کی این ودودی کو ہر اکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیاہے،اشنا سہیل نے کواٹر فائنل میں این ودودی کو 6-3اور 6-2سے شکست دی، جس کے بعد پاکستان نے ساوتھ ایشین گیمز میں مجموعی طورپر تین گولڈ میڈل سمیت 16میڈیل جیت لیے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ویٹ لفٹر عبدالغفور نے 56 کلوگرام کیٹگری میں پہلا کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 227 کلو گرام وزن اٹھاکر پاکستان کیلئے تمغوں کا کھاتہ کھولا ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point