عیاشی کی نئی تاریخ رقم ، ایک موبائل نمبر سات کروڑ روپے سے زائد میں بک گیا

CNN-PoInt-13دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب شیوخ کی شاہ خرچیوں کی داستانیں توآپ سنتے ہی آئے ہوں گے لیکن اب کی بار صرف ایک موبائل نمبر 0521111111 کی خریداری پر ہی 2.5ملین درہم (سات کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد)کی رقم خرچ کرڈالی۔اسی طرح 0525000000موبائل نمر 1.01درہم (دوکروڑتراسی لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق مجموعی طورپر نمبروں کی نیلامی سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو 7.114ملین درہم آمدنی ہوئی ۔بتایاگیاہے کہ موبائل نمبر 05212222222 سے کمپنی کو 435000درہم (ایک کروڑ23لاکھ روپے سے زائد) میں بکا۔
گزشتہ سال اپریل میں 0522222222موبائل نمبر اسی لاکھ دس ہزار درہم میں فروخت ہواتھا جو متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر نے خریدا تھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point