ساﺅتھ ایشین گیمز، قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کی کمی، کوچ ریحان بٹ کو ہی میدان میں آنا پڑ گیا

CNN Pointلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی کوچ کی جانب سے کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنے کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں لیکن پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے یہ کام بھی کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ ایشین گیمز میں روائتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ خود ہی میدان میں آ گئے۔
ریحان بٹ ہاکی کے سابق کھلاڑی ہیں اور اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے ابتدائی 2 میچز میں ریحان بٹ بھی کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ کو بھارت کا ویزا نہ ملا جس کے باعث کوچ کو خود ہی کھلاڑی کے روپ میں میدان میں آنا پڑا۔
ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت انوکھا اور دلچسپ تجربہ تھا اور انہیں موجودہ ہاکی کے بارے میں مزید قریب سے جاننے کا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا چونکہ اتنے کم وقت میں کسی اور کھلاڑی کو ویزا نہیں مل سکتا تھا اس لئے انہیں خود ہی میچوں میں حصہ لینا پڑا۔ اب پاکستانی کوچ کی جانب سے کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنا قابل قبول عمل ہے یا نہیں البتہ یہ اپنی طرز کا انوکھا واقعہ ضرور ہے اور شائد ہی کبھی دوبارہ ایسا سننے ملے۔ ریحان بٹ کی کھلاڑی کی حیثیت سے محنت بھی رائیگاں نہیں گئی کیونکہ ان کی ٹیم نے بھارت کو 1-2 سے شکست سے بھی دوچار کیا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point