ایان علی کیخلاف 60 لاکھ روپے لیکرکنسرٹ نہ کرانے کے الزام میں فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

CNN Pointاسلام آباد (ویب ڈیسک) ماڈل ایان علی کے خلاف کنسرٹ نہ کرانے کے الزام پر مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گلوکار ایڈورڈ مایا کا کنسرٹ کرانے کیلئے ایان علی نے 60 لاکھ روپے لئے اب انکاری ہیں لہذا ملزمہ ایان علی کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا جائے۔ مقدمے کے اندراج کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کو 11 اے کی درخواست دید گئی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی نے بھائی ذوالفقار سے ملکر قم جناح سپر میں حاصل کی ایان علی نے دو اکتوبر 2015ءکو کنسرٹ کرانے کا وعدہ کیا اب انکار کر رہی ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point