چینی کو برآمد کرنے کی اجازت، قیمت 52روپے سے66روپے ہوگئی

CNN Pointلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومت کی طرف سے چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے بعد اس کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد صوبے میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ چند دن پہلے 52روپے میں ملنے والی چینی اب 66روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے مل مالکان کو سات ارب روپے کی سبسڈی بھی دی گئی ہے۔ان حالات میں چینی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اگر پالیسی نہ بدلی گئی تو چینی کا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point