پیمرا شکایات کونسل نے ARY نیوز، جیوکہانی ،نیوزون اور ٹی وی ون پر جرمانہ عائد کر نے کی سفارش کر دی

CNN Pointکراچی(خصوصی رپورٹ)پیمرا کونسل آف کمپلینٹس نے جیو کہانی ،اے آروائی نیوز،نیوزون اور ٹی وی ون چینلزپر ضابطہ اخلاق کے منافی پروگرام نشر کرنے ، موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقدہ اپنے 28ویں اجلاس میں’’جیو کہانی ‘‘پرڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں انتہائی نا مناسب اور قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر دو لاکھ روپے ، اے آر وائی نیوز پر ڈاکٹر دانش کے پروگرام’’سوال یہ ہے‘‘ میں مورخہ 12 دسمبر 2015 کو شریک مہمان زید حامد کے انتہائی نا مناسب اور ہتک آمیز الفاظ نشر کرنے پر دو لاکھ روپے، نیوز ون کے پروگرام’’ڈاکٹر شاہد مسعودکے ساتھ‘‘ مورخہ 18 نومبر 2015 کو ایک لائیو کالر کے انتہائی قابل اعتراض الفاظ نشر کرنے پر تین لاکھ روپے اور انٹرٹینمنٹ چینل ’’ٹی وی ون ‘‘ پرایک ڈرامے کے دوران قابل اعتراض منظر نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی ہے۔کونسل کے فیصلے کے مطابق ان چاروں ٹی وی چینلزکی طرف سے 15یوم کے اندرجرمانہ ادانہ کرنے اور مناسب معافی نشرنہ کرنے کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت مزید چارہ جوئی کی بھی سفارش کی ہے۔دنیا ٹی وی کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘‘ میں بینک اسلامی کے خلاف ہتک آمیز مواد نشر کرنے کے خلاف موصول ہونے والی شکایت کو شکایت کنندہ کی درخواست پر نمٹا دیا گیا ۔تاہم’’ اب تک نیوز ‘‘ ایٹ ایکس ایم‘‘ اور ’’جلوہ ‘‘چینلز کے خلاف شکایات کو کونسل کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point