زیکا وائرس چین پہنچ گیا، پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی، مریض کا علاج جاری

CNN-Point-17بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ماہرین صحت کی نیندیں اڑا دینے والا زیکا وائرس ہمسایہ ملک چین میں بھی پہنچ گیا ہے اور حکام نے زیکا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ”ژنہوا“ نے منگل کو بتا اکہ حکام نے ملک میں باہر سے آنے والے زِکا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ وائرس ایک 34 سالہ شخص میں پایا گیا جو وینیزویلا سے جیانگ ژی صوبے میں اپنے گھر واپس آیا تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مریض کو دیگر مریضوں سے علیحدہ کر دیا گیا ہے اور 6 فروری سے اس کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص گزشتہ ماہ وینزویلا سفر کے بعد اپنے گھر لوٹا اور اس سے قبل 28 جنوری کو اس نے بخار، سردرد اور چکروں کی علامات ظاہر کی تھیں تاہم اب اس کا درجہ حرارت بہتر ہے اور جسم پر پڑنے والے دھبے بھی کم ہو گئے ہیں۔
اس وائرس سے اثر سے عموماً ہلکی طبیعت خراب ہوتی ہے مگر وائرس سے حاملہ عورتوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے اور یہ ممکنہ طور پر ان کے ہاں چھوٹے سر کے بچے پیدا ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں کم درجہ حرارت کے باعث وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point