لڑکیوں سے دوستی کے بعد نوجوانوں کو اغواءکرنے والا گینگ گرفتار

CNN-Point-17اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے لڑکیوں سے دوستی کے بعد نوجوانوں کو اغواءکرنے والے 10 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے لڑکیوں سے دوستی کے بہان نوجوانوں کو اغواءکرنے والام گینگ گرفتار کر لیا۔ 10 رکنی گینگ میں ماں، بیٹی سمیت 8 شریک ملزمان شامل ہیں جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیاں دوستی کے بعد نوجوانوں کو بہانے سے بلاتی تھیں اور پھر انہیں اغواءکر کے تاوان طلب کیا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ کار میں لفٹ دینے والے نوجوانوں کو بھی اغواءکرتا تھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point