پارلیمنٹ ہائوس شمسی توانائی پر منتقل، 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی بیچی گئی

CNN-Point-17جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی فروخت کی گئی۔
چین کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں لگائے گئے ایک میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کو اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اب تک اس نظام کے تحت 80 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے جس میں سے پارلیمنٹ ہاؤس نے اب تک 62 میگاواٹ استعمال کی جب کہ 18 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فروخت کی گئی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point