لوٹ مار کرنے والوں کو سیاستدان نہیں مانتے، خورشیدشاہ

460817-khursheedshah-1456645181-745-640x480آج مزدورچیخ رہاہے اور نجکاری کرکے ادارے ختم کیے جارہےہیں،اپوزیشن لیڈر:فوٹو:فائل
سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو سیاستدان نہیں مانتے اور ملک کے تمام سیاستدانوں کو کرپشن کے خلاف ملک کر جنگ کرنا ہوگی۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان جیسا ملک دنیا کوئی کوئی اور نہیں، اس ملک کی ترقی جمہوریت میں ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ملک کو جمہوری شعور دیا، یہ سیاست ہی ہے جس نے پاکستان بنایا، آئین دیا، ایٹم بم دیا سمیت جمہوریت دی۔ لوٹ مار میں ملوث لوگوں کو سیاستدان نہیں مانتے، سیاست دان کا کام تو روٹھوں کومنانا اورلڑائی کرنے والوں میں صلح کرانا ہے، کرپشن کرنے والے ہم میں سے نہیں، کرپشن کے خلاف ملک کے تمام سیاستدانوں کرپشن کرنی چاہیے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں نے اداروں کو ڈرا دیا ہے اور افسران مایوس ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی جب اپنے دور میں نیب میں بہتری کی بات کی تو موجودہ حکومت نے اس کی مخالفت کی اور جب یہ ان کے گلے پڑے ہیں توکہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم کی جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے نیب کے بارے ميں بات کرکے معاملے کو مشکوک کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے جلد بازی میں ایسی تقریرکردی، جس کے بعد لوگ کہیں گے کہ وہ چوروں کو بچارہے ہیں۔
کالا باغ ڈیم کے حوالے سے خوریشد شاہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بنانے کی باتیں کرنے والے شرارتی لوگ ہیں اور وہ وفاق کو مضبوط دیکھنا نہیں چاہتے، پہلے ملک میں 18 ڈیم بنائے جائیں پھر سوچیں گے کہ کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ باتھ باندھ کر کہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف ہمارے سپہ سالار ہیں انہيں متنازع نہ بنایا جائے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point