مہمندایجنسی میں چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی پرحملہ آورفرار

CNNزیارت نامی چیک پوسٹ پرآج دوپہرکو مختلف سمتوں سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل
رراولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق مہمندایجنسی کےعلاقے شمسائی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شمسائی میں زیارت نامی چیک پوسٹ پرآج دوپہر کو مختلف سمتوں سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دہشت گردوں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point