کراچی کی ملیرجیل سے 87 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے

CNNبھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈرپرمتعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا:فوٹو:فائل
کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے سزائیں پوری کرنے والے 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے جنہیں پیر کو واہگہ باردڑ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی کی ملیر جیل سے رہا ہونے والے 87 بھارتی شہریوں میں سے 86 ماہی گیر ہیں جو غیر قانونی طورپرپاکستان کی سمندری حدود میں مچھلی کا شکارکررہے تھے۔
رہا کئے گئے تمام بھارتی باشندوں کو بذریعہ ٹرین لاہوربھیجا گیا ہے جہاں سے انہیں پیرکے روز ہی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point