سبی میں مسافرکوچ کے الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

CNN pointلاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔،پولیس:فوٹو:فائل
سبی: درنجن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سبی کے علاقے درنجن کے قریب مسافر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کوچ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتال میں 27 زخمی مسافروں کا علاج جاری ہے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point