ایران9/11حملوں کا ذمے دار قرار، ساڑھے 10ارب ڈالر ہرجانے کا حکم

CNN pointایرانی انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو7.5ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے، امریکی عدالت کا حکم۔ فوٹو: فائل
نیویارک: نیویارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کو ساڑھے 10 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئل نے فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو7.5ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے۔
مزید3ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائیداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔ ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point