نسل پرستی کیخلاف عالمی دن، ہماجمشیدآج میئر آدا کولاؤ کیخلاف احتجاج کریں گی

333بارسلونا: نسل پرستی کیخلاف دن کوبارسلونا بلدیہ سے برطرف کی جانیوالی پاکستانی نژاد سابق مشیر اور ترجمان سیوتات بیا ہماجمشید نے خاتون میئر آدا کولاؤ کیخلاف منانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کل نسل پرستی کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں شریک ہونگی اور اپنی برطرفی کے’’نسل پرستانہ‘‘ فیصلے کیخلاف احتجاج کریں گی۔یہ احتجاج 19مارچ کو پانچ بجے شام ریلوے سٹیشن ’’استاسیون دے فرانسا ‘‘باسلونا سے شروع ہوگا اور ساحل سمند ر پر ختم ہوگا۔یادرہے کہ ہماجمشید نے اپنی برطرفی کے فیصلے کیخلاف عدالت میں بھی کیس فائل کیا ہوا ہے۔ہماجمشید کو سیوتات بیا میں مشیر اور ترجمان کے عہدے سے نااہلی اور عدم صلاحیت کو بنیاد بنا کر فارغ کیا گیا تھا اور ان کیخلاف فیصلہ سیوتات بیا کی بلدیہ میں ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ہماجمشید کا موقف ہے کہ سیوتات بیا کی کونسلر گالا پن میرے عہدے پر اپنی کسی دوست کو لگوانا چاہتیں تھیں ۔دوسری جانب سیوتات بیا کی کونسلر گالا پن کا کہنا تھا کہ ہماجمشید کو انکے عہدے سے برطرف کر نے کی وجہ سیوتات بیا کی بلدیہ میں انکے خلاف عدم اعتماد کی فضاءکا ہونا تھا اور یہ فیصلہ ’’بارسلونا این کمیون‘‘کا فیصلہ تھااور سیاست میں پارٹی کا فیصلہ مقدم ہوتا ہے۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.