ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستانی وومن ٹیم آج اپنا اہم میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی

CNN Point
قومی ٹیم اس وقت چوتھی پوزیشن پر ہے اور بنگلادیش کے خلاف جیت اسے چوتھی سے تیسری پوزیشن پر لاکھڑا کرے گی۔ فوٹو: فائل
دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی وومن ٹیم آج بنگلادیش کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلے گی۔
دہلی میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ٹکرائے گی جب کہ پوائنٹ اسکورنگ ٹیم پر قومی ٹیم اس وقت چوتھی پوزیشن پر ہے اور بنگلادیش کے خلاف جیت اسے چوتھی سے تیسری پوزیشن پر لاکھڑا کرے گی۔
گرین شرٹس اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم بھارت کو شکست دینے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ٹیم بنگلادیش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن پر موجود بھارت سے جگہ چھیننے کے لئے پرعزم ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point