مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی نوٹی فیکیشن تقریب کا انعقاد 23مارچ کو کیا گیا

image-a3e6b472c8cfdaad4364282fe4d43b7b0bc6434ee86fb0b0bab246d635af5a2b-V
یوتھ آئرلینڈ کے تمام نئے عہدیداران کونوٹی فیکیشن جاری کیے گے

یوتھ ونگ اوور سیز کے صدر علی زاہد خان نے ٹیلیفونک خطاب کیا
آئرلینڈ(سی این این پوائنٹ)مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ آئرلینڈ کی نئی باڈی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 23مارچ کو کبابش ریسٹورنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انتظام کیا کیا گیا جس میں آئر لینڈ کے کونے کونے سے یوتھ ونگ کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں مسلم لیگ (ن ) آئرلینڈ کے عہدیداران ملک سے محبت اور وفاداری کے عزم کو اجاگر کیااور کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جس نے پاکستان بنایااور اب مسلم لیگ ہی اس ملک کو بچائے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آئرلینڈ کے نئے عہدیداران کو نوٹی فیکیشن دئے گئے۔مسلم لیگ (ن) آئرلینڈ کے صدر احسان چٹھہ ، چوہدری فخر اقبال ، عرفان اللہ چیمہ،مظہر حسین بلوچ ،ریاض حسین ، امجد حسین نے نئے عہدیداران میں نوٹی فیکیشن تقیسم کیے ۔ مسلم لیگ (ن) آئرلینڈ کے صدر احسان چٹھہ نے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ جبکہ تمام نئے عہدیداران نے پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کا عزم کیا۔تقریب میں کارکنان کیلئے شاندار کھانے کا انتظام کیا گیا۔

160327_033649_COLLAGE-1

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.