سعد اللہ شاہ کے مجموعہ مضامین ”بات بات خوشبو ”کی تقریب رو نمائی

Picگوجرانوالہ ( سی این این پوائنٹ)معروف شاعر اور کالم نگار سعد اللہ شاہ کے مجموعہ مضامین ”بات بات خوشبو ”کی تقریب رو نمائی کا رواں ویلفیئر سوسائٹی اور گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کی صدارت ممتاز شاعر جان کشمیری نے کی جبکہ محترمہ رخسانہ نور اور سینئر صحافی محمد شہباز جٹ مہمان خصوصی تھے، سعد اللہ شاہ کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرو فیسر محمد احمد شاد، محترمہ عرفانہ امر ، شفیق احمد خان نے کہا کہ شاعر اور ادیب کسی بھی معاشرے کے تر جمان ہوتے ہیں وہ اپنے عہد کی روایات ، زبان اور اقتدار کی وساطت سے اپنی تخلیقات کو تعمیری بنا سکتے ہیں ، کسی بھی شاعر اور ادیب کا فرض ہے کہ وہ فکری اور بالیدگی کیلئے گزرے ہوئے عہد سے مواد حاصل کر کے اسے اپنے حور کی مصروفیت سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نئے حور ، نئے نظام اور نئے معاشرتی ماحول کی بشارت دے ،انہوں نے کہا کہ سعد اللہ شاہ ہمارے عہد کا ایک با ضمیر اور حساس قلم کار ہے جو شعر و ادب سے مکمل طور پر واقف ہے ، آپ کے ہاں گروہ بندی ، نفرت ، حسد ، بغض ، عناد ، ریاکاری اور کینہ جیسی مکروہات نہیں ہیں ، آپ انتہائی پر خلوص اور محبت سے بھر پور شخصیت کے مالک ہیں ، تقریب کے آخر میں شاعر سعد اللہ شاہ نے اپنے اعزاز میں با وقار تقریب کے انعقاد پر کارواں ویلفیئر سو سائٹی گوجرانوالہ کے صدر محمد سعید بھٹی اور ریزیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حاضرین محفل کو اپنے منتخب کلام سنا کر خوب داد حاصل کی ، اس موقع پرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ضلع گوجرانوالہ کے صدر ائو محمد ایوب ، ممتاز ماہر تعلیم چوہدری محمد شاہد ، چوہدری محمد شبیر اور عبد السلام رضا، سیف اللہ بھٹی ،چوہدری اشرف مجید،انجینئر شہباز ملک ،جنرل کونسلرعباس علی انصاری،لالہ غلام مصطفےٰ انصاری نے بھی شرکت کی ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point