گکھڑ منڈی کی خبریں

Gakhar Mandiگکھڑ منڈی (نامہ نگار )جی ٹی روڈ سے نواحی مواضعات پیر کوٹ عادل گڑھ کو جانے والی سڑک کی تعمیر نو کے سلسلہ میں اندرون حدود آبادی گکھڑ سڑک کی سطح تقریبا ایک فٹ اونچی کرنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی مطاہرین نے کہا کہ متلقہ حکام سڑک اونچی تعمیر کر کے مکینوں کے لئے مچکلات پیدا کر رہے ہیں بارش یا گڑوں کا پانی ملحقہ گلیوں میں کھڑا ہو جائے گا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار حکام موقع پر آکر مکینوں کی رائے کے مطابق تعمیر اتی کام کروائیں احتجاج کرنے والوں میں میر لطیف پہلوان ،شفقت احمد ،محمد خالد مہر ،محمد بوٹا ،اصغر مہر ، علی حسن ،مہر شوکت ، مہر بشیر دیگر شہری موجود تھے

peer kot roD ahtjaj

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )گکھڑ منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات اور عملہ صفائی کی غفلت اور لاپرواہی سے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ڈھیر لگ رہے ہیں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بھی بڑے بڑے ڈھیروں سے بدبو اور تعفن نے راہگیروں کا جینا روبھر کر رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ گکھڑ کے دفتر میں گزشتہ کئی سالوں سے ہمہ وستی چیف آفیسر اور سینٹری انسپکٹر نا ہونے سے قصبہ کے صفائی کے انتظامات دن بہ د ن بگڑتے جا رہے ہیں عملہ صفائی اُن گھروں اور علاقوں سے کوڑہ کرکٹ اُٹھا تے ہیں جہاں سے انہیں ماہانہ نذرانہ مل جاتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے معاملات کی صلاح کرانے کا مطالبہ کیا ہے مقامی میونسپل حکام نے کہا ہے کہ ایسٹر کی تعطیل کی وجہ سے صفائی کے نظام میں وقتی خرابی ہوئی ہے صورت حال بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے

kory k dhaer

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )گکھڑ کی حدود میں این ایچ اے حکام کی جانب سے جی ٹی روڈ کی تعمیر نو کی خاطر تقریبا دو کلو میٹر کا نصف حصہ کاٹ کر چھوڑ دینے سے روزانہ ٹریفک حادثات ہو ہر ہیں ایک سامان سے لدا آٹو رکشہ نمبرGAN4546ُٰپھسل کر اُلٹ گیا جس سے آٹو رکشہ بری طرح تبا ہ ہو گیا لدا ہوا پلاسٹک کا سامان بھی ٹوٹ پھوٹ گیا جب کے رکشہ ڈرائیور شاہد سکنہ گوجرانوالہ زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال میں طبی امدا دی گئی

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )پاکستان پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹوشہید سے لے کر محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری تک قربانیوں کی لازوال مثالیں پیش کرتے ہوئے اس ملک میں آئین جمہوریت اور معاشی خوشحالی کے لئے بھر پو جدوجہد کی اور اس ملک کے مزدوروں کسانوں محنت کشوں طالب علموں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا مگر آمروں اور آمریت کے پر وردہ سیاست دانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی حکمرانی کی موجودہ حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان میں کوئی بھی پورہ وعدہ نہیں کیا گیا ملک میں لوڈ شیڈنگ بیروز گاری معاشی بدحاکی بدستور جاری ہے اور آئے دن خودکشیوں واقعات ہوتے رہتے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ واقع جی ٹی روڈ گکھڑ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں سابق وفاقی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ضلعی صدر میاں اظہر حسن ڈار ،ڈویژنل کوآرڈینیٹر سابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں ،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں سعید احمد، این اے 101کے ٹکٹ ہولڈر اعجاز احمد چیمہ ،شیخ محمد حفیظ ، پیپلز یوتھ کے ارشاد اللہ سندھو ، سٹی صدر میاں راشد طفیل ، مشتاق احمد بادل ، چوہدری ناصر نحمود ، رانا شہباز احمد ودیگر ضلعی و تحصیل عہدیدار شامل تھے مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے سال 2018پیپلز پارٹی کی کامیابی کا سال ہو گا اور ایک بار پھر عوام کی خدمت ہو گی اجلاس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ڈیل کے تحت بیرون ملک بھجوانے پر شدید احتجاج کیا گیا اور شرکا ء اجلاس میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔

ahtjaj pic ppp

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )پیر کوٹ روڈ پر آبادی چاہ شیخ والا میں ایک نجی کھیت میں سفیدے کے درختوں کی کٹائی کی وجہ سے بجلی کی تاروں پر درخت گر جانے سے گذشتہ شام چھ بجے سے بجلی کی سپلائی تاحال معطل ہے جسکی وجہ سے اہل محلہ صحت پریشان حال ہیں واپڈا کے مقامی حکام کی غفلت پر اہل محلہ احتجاج کر رہے ہیں گکھڑ کے گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )نواحی گائوں بینکہ چیمہ میں مبینہ خود سوزی کے حادثہ میں جھلس جانے والی خاتون آسیہ بی بی اور اس کی دو بیٹیاں اٹھارہ سالہ عدیلہ ،اور نو سالہ عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاںبحق ہو گئیں بتا جاتا ہے کہ پہلے صبح نو سالہ عائشہ جاں بحق ہوئی جب کے بعد میں باقی دونوں ماں بیٹی بھی جاں بحق ہو گئیںپولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیا تھا

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point