اشتر اوصاف اٹارنی جنرل اور زاہد حامد وزیر قانون مقرر

cnnpoint اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرکے اشتراوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے جب کہ زاہد حامد کو وزیر قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا جب کہ اشتر اوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد حامد کو وزیر قانون و انصاف مقرر کردیا گیا جب کہ ان کے پاس وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا اضافی چارج بھی ہوگا۔
واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کے پاس وزیرقانون وانصاف کا اضافی چارج تھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point