یونان:پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تکمیل پاکستان کی تجدید کا عہد

10968425_10205302420593623_9015145437616477105_nایتھنز (احسان اللہ خان ) ُپاکستان ڈے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیر اہتمام منہاج ویلفیئر اینڈ کلچرل سینٹر ریندی میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کا آغاز علامہ محمد نواز ہزاروی کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،قومی ترانہ بلند کیا گیا اور باقر چغتائی کی قومی و ملی دھنوں سے محفل کو گرمایا گیا ۔یوم پاکستان کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان عوامی تحریک یونان چوہدری مدثرخادم سوہل نے تحریک پاکستان کے کارکنان و لیڈران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لوگ قرارداد پاکستان کے صرف 7سال کے اندر اپنی جدوجہد و محنت سے ایک الگ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم آج پھر اسی خلوص و لگن کو اپنے اندر پیدا کر کے اس ملک کے مقاصد کی تکمیل کا ہدف صاصل نہ کر سکیں ؟؟ناظم منہاج القرآن یونان غلام مرتضیٰ قادری کہا کہ ایسی تقاریب کا مقصد اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنا اور اور ان کے مقصد کی تجدید کرنا ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی بصیرت اور دو قومی نظریہ نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک پاکستان کی بنیاد رکھی انہوں نے علم کے حصول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئیگا جب عالمی طاقتیں پاکستان کی ہاں میں ہاں اور ناں میں ناں 10696399_766044430135638_8283047105335121680_nملایا کریں گی ۔سینئیر صحافی احسان اللہ خان نے تقریب سے خطاب میں قیام پاکستان کے مقاصد سے آگہی حاصل کرنے اور اسے یاد رکھنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ گو ابھی حصول پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکے مگر پاکستان منزل بہ منزل اپنے اہداف کی طرف رواں دواں ہے ۔انہوں نے یونان میں سفارتخانہ کیلئے عظیم الشان عمارت حاصل کرنے پر سفیر پاکستان ڈاکٹر سعید خان مہمند اور ان کے عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔صدر پاکستان عوامی تحریک یونان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے اور اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے ،ہمیں 23مارچ 1940ء کی یادیں تازہ کرنے کے علاوہ آگے بڑھنے کیلئے نئے فیصلے بھی کرنے چاہیئں میں سمجھتا ہوں کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ۔انہوں نے بلاول بھٹو کی جانب سے ہندو کو ملک کاصدر بنانے کی بات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلمانوں کیلئے بنایا گیا ہے اس کا صدر کسی غیر مسلم کو بنائے جانے کی بات نظریہ پاکستان سے متصادم ہے ،ہم جاہل نہیں کہ بلاول بھٹو کی بات کو آنکھ بند کر کے تسلیم کرلیں ۔صدر عوامی تحریک سرفراز احمد نے شرکاء عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی علامہ نواز ہزاروی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو وقت کا ولی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی تقدیر کو ان کے ہاتھوں بدلنے سے وابستہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کروائی ۔شرکاء کی تواضع کیلئے خاطر خواہ اہتمام کیا گیا تھا ۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.