سفارتخانہ پاکستان برسلز و یورپی یونین کی سفیر عزت مآبہ نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے لاہور کے علاقہ گلشن اقبال پارک

برسلز(عظیم ڈار سے) سفارتخانہ پاکستان برسلز و یورپی یونین کی سفیر عزت مآبہ نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے لاہور کے علاقہ گلشن اقبال پارک میں خودکش حملہ میں 74 جانوں کے ہلاک اور سینکڑوں زخمی افراد کے لئے آج مورخہ یکم اپریل ساڑھے تین بجے ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں سانحہ لاہور میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ سفارتخانہ آکر سانحہ لاہور کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں مذید براں اس موقع پر سانحہ برسلز میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد سے بھی یکجہتی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہے اور سب سے زیادہ نقصان پاکستان کی عوام نے اٹھایا ہے ۔انھوں نے کہاسفاک دہشت گردوں کے خلاف ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کر کے ان کےنیٹ ورک کو ختم کر کے اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے انھوں نے مذید کہا کہ پیرس حملوں انقرہ عراق اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کے حملوں نے دنیا کا امن تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے لہذا عالمی قوتوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر ایسے ناسوروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کو جڑ سے اکھاڑ پھنکیں

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point