میرے والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا، عارف لوہار

cnnpoint لاہور: لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں تاریخ کا حصہ نہیں ہوتیں ، میرے والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کا جو دیا جلایا تھا ۔
اس کو میں نے روشن رکھا ہوا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس دیے سے اور بھی دیے جلائے جائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت روشن ہو ۔اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لو ہار نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، جو کام میرے والدعالم لوہار نے کیا تھا میں ان جیسا کام نہیں کر سکتا لیکن مجھے فخر ہے کہ میری شناخت میرے والد عالم لوہار ہیں ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point