وسیم اکرم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مخالف مگرکوچ کی تلاش کا کام مل گیا

cnnpoint کراچی: پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سخت مخالفت کرنے والے وسیم اکرم کو نئے کوچ کی تلاش میں معاونت کا کام سونپ دیا گیا ہے.
سابق کپتان نے کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کی اہلیت پربھی سوال اٹھایا تھا، جواب میں انھوں نے وسیم اکرم کو سٹے باز قرار دیتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، پیرکو چیئرمین شہریارخان نے کمیٹی کی سفارشات پرشارٹ اور لانگ ٹرم منصوبوں کا اعلان کیا، انھوں نے نئے کوچ کے تقرر کیلیے وسیم اکرم اور رمیز راجہ سے معاونت لینے کا بھی اعلان کیا۔
کرکٹ کے حلقے اس بات پر حیران ہیں کہ کمیٹی چیف نے وسیم اکرم کو سٹے باز قرار دیا تھا پھر انھیں نئے کوچ کی تلاش کا کام سونپنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟ اس حوالے سے پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے واضح کیاکہ نئے کوچ کی تقرری میں وسیم اکرم سے مشاورت کی انھوں نے کوئی سفارش نہیں کی،یہ فیصلہ چیئرمین بورڈ شہریارخان نے کیا ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point