پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا، شہبازشریف

cnnpointلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے اور ان منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کوغیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔
لاہورمیں چین کے قونصل جنرل یوبورن نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورمختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سانحہ گلشن اقبال پارک پراظہارافسوس کیا۔
ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک میں بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا، پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی مفید معاشی تعلقات میں ڈھل چکی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے، ان منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کوغیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point