25تاریخ سے پہلے نوازشریف کے سوئس اکاﺅنٹس سامنے آنے والے ہیں :شیخ رشید

Cnn pointکراچی:عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 25تاریخ سے پہلے نوازشریف کے سوئس اکاﺅنٹس سامنے آنے والے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مارچ اپریل میں کام شروع ہو چکاہے اور 2016پاکستان کا تاریخی سال ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ 25تاریخ سے پہلے نوازشریف کے سوئس اکاونٹس سامنے ٓنے والے ہیں ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ ملک اس وقت خانہ جنگی کی طرف جار ہاہے ہر جگہ لوگ ایک دوسرے کو لوٹ رہے ہیں یہاں تک میں لال حویلی کا رہنے والا ہوں یہ بھی محفوظ نہیں ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب لوگوں کا رخ اس طرف ہو گا جہاں مال وزر ہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point