اسحاق ڈار اور رحمان ملک کی میٹنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈلز کو بچانے پر غور کیا گیا: آغا ماجد کا دعویٰ

cnn point لاہور:کامیڈین آغا ماجدالمعروف نجومی بابا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور موجودہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طویل ترین خفیہ میٹنگ ہوئی ہے جس میں انہوں نے اس بات پر غور کیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث 22 ماڈلز کو کیسے احتساب سے بچانا ہے کیونکہ اگر ان میں سے ایک بھی پکڑی گئی تو سب پکڑے جائیں گے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام خبردار میں گفتگو کرتے ہوئے آغا ماجد کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اسحاق ڈار اور رحمان ملک کی طویل میٹنگ ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال کی بجائے اس بات پر غور کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کے مسائل سے نکلنا کیسے ہے؟ جبکہ ملاقات میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث تمام ماڈلز، سابق اور موجودہ بیوروکریٹس اور وزرا کی بچت کا سامان کیسے کرنا ہے ؟کیونکہ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی پکڑا گیا تو اس نے سب کچھ اگل دینا ہے۔آغا ماجد نے دعویٰ کیا کہ سابق و موجودہ وزرا اور بیوروکریٹس کیلئے 22 ماڈلز کا گروپ منی لانڈرنگ کرتا ہے جس کا ایک کردار ایان علی ہے جوطویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہتھے چڑھی ہوئی ہے

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point