اوباما کا لندن میں پہلی مرتبہ بلٹ پروف گاڑی کے بغیر سفر، ملکہ برطانیہ کیساتھ سواری کی

cnn pointلندن (ّمانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی سیکورٹی پر مامور ادارہ عام طور پر ان کو بکتربند (بلٹ پروف) کے سوا کسی دوسری گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیتا تاہم جمعہ کو انہوں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ عام گاڑی میں سفر کیا، اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اوباما عام گاڑی میں سوار ہوئے ، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی کئی مرتبہ پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نکل پڑتے ہیں ، گزشتہ روز بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے چار گھنٹے گزارے ۔

باراک اور میشیل اوباما ونڈسر پیلس کے نزدیک ہیلی کاپٹر سے اترے تو 95 سالہ شہزادہ فلپ اپنی بیگم ملکہ الزبتھ کے ساتھ خود فور وھیل گاڑی چلا کر امریکی صدر اور ان کی بیگم کا استقبال کرنے پہنچے تھے۔امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ “اس سے پہلے میں کبھی ایسی گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا جس کو ڈیوک آف ایڈنبرا چلا رہے ہوں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ڈرائیونگ بہت پرسکون تھی”۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملکہ عالیہ “میری پسندیدہ شخصیات میں سے ہیں”۔ انہوں نے ملکہ کی سال گرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ باراک اور میشیل اوباما بنا کسی پروٹوکول کے گاڑی میں سوار ہو گئے۔ امریکی صدر آگے والی نشست پر شہزادہ فلپ کے برابر بیٹھے جب کہ ان کی بیگم پیچھے برطانوی ملکہ کے ساتھ براجمان ہوئیں۔

چاروں شخصیات نے ونڈسر پیلس کا رخ کیا اور جمعرات کے روز برطانوی ملکہ کی عمر کے 90 سال پورے ہوجانے کی خوشی مناتے ہوئے دوپہر کا کھانا ساتھ کھایا۔وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور ان کی بیگم نے ملکہ الزبتھ کو تحفے میں “ایک البم پیش کیا جو برطانوی ملکہ کے امریکا کے مختلف دوروں کے مواقع پر امریکی صدور اور ان کی بیگمات کے ساتھ تصاویر پر مشتمل تھا”۔

وہائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “تاریخی تصاویر کا یہ سلسلہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور دائمی دوستی کو نمایاں کرتا ہے”۔

الزبتھ دوم نے پہلی مرتبہ امریکا کا دورہ برطانیہ کی ملکہ بننے سے ایک سال قبل 1951ء میں کیا تھا۔ ملکہ برطانیہ نے اپنی 64 سالہ حکمرانی کے دوران امریکی صدارت کا منصب سنبھالنے والے 12 صدور میں سے 11 سے ملاقات کی۔ امریکا کے 36 ویں سربراہ لنڈن جانسن وہ واحد صدر ہیں جن سے ملکہ الزبتھ دوم کی ملاقات نہ ہوسکی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point