رام گوپال ورما کا شاہ رخ خان کو سلمان خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

cnn point ممبئی: بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار رام گوپال ورما نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے موجودہ مقام پر برقرار رہنا چاہتے ہیں تو سلمان خان کے نقش قدم پر چلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر رام گوپال ورما نے شاہ رخ خان کی جانب سے فلموں کے کرداروں کے انتخاب پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان وہی غلطیاں کررہے ہیں جو کمل ہاسن نے کیں، شاہ رخ خان نے اپنی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا تو ان کے مقام کو سلمان خان اسی طرح چھین سکتے ہیں جس طرح ماضی قریب میں کمل ہاسن کی جگہ رجنی کانت نے لے لی کیونکہ کمل ہاسن نے بھی اپنا مقام اسی طرح کے کردار ادا کرکے گنوایا جو آج کل شاہ رخ خان کررہے ہیں۔

رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کو چاہیے کہ وہ کمل ہاسن کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اپنے قریب موجود ان لوگوں کی باتیں بالکل بھی نہ سنیں جو انہیں بالی ووڈ کا میگا رجنی کانت بننے سے روک رہے ہیں اور سلمان خان کے نقش قدم پر چلیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point