پانامہ لیکس ‘نیلسن اورنیسکول پراپرٹی کس پاکستانی سیاستدان کی ملکیت نکلی ‘نئے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

cnn point اسلام آباد:سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، وزیراعظم سے غلطی ہوئی کہ بیٹے سے اقرار کرالیا کہ یہ پراپرٹی ان کی ہے،ٹرسٹی، بینفشل آنر میں کوئی فرق نہیں ملکیت میں سب کا حصہ ہے، میاں صاحب کا نام جب تک کلیئر نہیں ہوتا انہیں استعفیٰ دینا چاہیے اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کا نام کلیئر ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، آج کے جلسے میں بلاول بھٹو نے واضح طور پر مسلم لیگ (ن) سے متعلق پیپلز پارٹی کی پالیسی بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کو تبدیل نہیں کر سکتی، اگر چیف جسٹس ایسا کریں گے تو سیاست کا الزام لگ جائے گا، ٹی او آرز طے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی نشانی ہے کہ چیف جسٹس کو ضابطہ کار بنانے کا کہا گیا۔ اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزات میں ظاہر ہوا کہ نیلسن اور نیسکول مریم نواز کی ملکیت ہیں، میاں صاحب کہتے ہیں کہ دوستوں سے قرضہ لے کر لندن میں کاروبار شروع کیا، انہیں وہ بینک ٹرانزیکشنز دکھانی ہوں گی جن میں وہ پیسہ لندن منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میاں صاحب اپوزیشن کے ضابطہ کار کو قبول نہیں کریں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب کے پاس اس بھنور سے نکلنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلائیں اور اپنے اثاثوں کی تفصیلات سب کو بتا دیں تو معاملہ حل ہو جائے گا

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point