پی ٹی آئی کے عظیم الشان جلسہ سے لاہور کا سیاسی قلعہ مسمار ہو گیا

03-05-2016گوجرانوالہ:پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 96 ایس اے حمید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عظیم الشان جلسہ سے لاہور کا سیاسی قلعہ مسمار ہو گیا کامیاب جلسہ کے انعقاد پر اہلیان لاہور اور پی ٹی آئی کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی محنت اور جنون نے مال پر تاریخ رقم کی ہے شدید گرمی کے باوجود بزرگ، نوجوان، خواتین ، بچوں کی بھرپور شرکت سے تخت لاہور کے دعویداروں کی نیندیں اڑ گئی ہیں کڑا اور بلا تفریق و امتیاز احتساب قوم کی آواز بن چکا ہے جس سے حکمرانوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے اور پانامہ لیکس اور میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث افراد کو منطقی انجام سے دوچار کر کے رہیں گے پوری قوم کرپشن، منی لانڈرنگ ، وسائل کی لوٹ مار کے خلاف پی ٹی آئی کی کرپشن مکائو مہم کا حصہ بن چکی ہے اور کرپشن فری خوشحال اور روشن پاکستان کی منزل نزدیک ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی امنگوں کے مطابق شفاف اور بلا تفریق احتساب کیلئے جوڈیشل کمیشن کا جلد سے جلد اعلان کرے تاکہ کرپشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث لوگوں کو قانون میں شکنجہ میں لایا جا سکے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point