پاکستان کو ایف 16 طیارے خریدنے ہیں تو پوری ادائیگی کرنا ہوگی، امریکی محکمہ خارجہ

cnn pointواشنگٹن(ویب ڈیسک) اوباما انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ اگر پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے خریدنے ہیں تو اس کی ادائیگی پاکستان کو ہی کرنا ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر انہیں ایف 16 طیارے خریدنے ہیں تو اس کی ادائیگی اسے ہی کرنا ہوگی جب کہ بعض سینیٹرز طیاروں کی ادائیگی میں پاکستان کو دی جانے والی سبسڈی کے حامی نہیں تاہم کانگریس نے طیاروں کی فروخت کی اجازت دے دی ہے جس کے لئے 70 کروڑ امریکی ڈالر پاکستان کو ادا کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ میں محکمہ خارجہ کی کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر نے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کی مخالفت کی جب کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے معاملے پر بھارت کی جانب سے بھی شدید احتجاج سامنے آیا تھا اور بھارتی لابی نے ایک مرتبہ طیاروں کی ڈیل میں روڑے اٹکا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ 11 فروری کو امریکی محکمہ خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے 8 ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں امریکا کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم امریکا کو ادا کرنا تھی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point