حضرت سلطان العارفین کا تصور اسم ذات انسانی معراج کا خاصا ہے، حق با ہو سیمینا ر

DSC_6281برمنگھم:حضرت سلطان العارفین سخی سلطان با ہو کا تصور اسم ذات انسانی معراج کا خاصا ہے ،رسول خدا ۖسے محبت اور انکی حقیقی پیروی کے بغیر بخشش و مغفرت اور قدر و منزلت کاحصول ناممکن ہے رسول اللہ ۖ سے محبت درحقیقت اللہ سے محبت کی دلیل ہے۔،اولیاء کرام اور مشائخ عظام کی مقدس زندگیوں سے اللہ اور اسکے رسول ۖ سے محبت اور فکر آخرت کا نمایاں درس ملتا ہے، ہر نیکی کی بنیا د تصور پر ہوتی ہے اگر انسان اپنے قلوب و اذہان کو مثبت پہلو کی طرف گامزن کرلے تو بے راہ روی اور گمراہی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے نام کا تصور کرکے اور اسے دیکھنے سے آنکھوں کے اندر ایک طہا ر ت پیدا ہوتی ہے اور اللہ کے نام کا نقش انسانی دل پر نقش ہوجاتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے با ہو سنٹر میں پہلے حق با ہو سیمینا ر کے شرکاء سے خطابا ت کرتے ہو ئے کیا ۔ سیمینا ر کی صدارت سجادہ نشین دربا ر عالیہ حضرت سخی سلطان با ہو پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی چیئرمین حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ پیر سلطان نیا ز الحسن قادری سروری بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ ، علامہ سید فاروق شاہ ، مولانا غفور احمد چشتی ، پر وفیسر مسعود اختر ہزاروی اور منصور آفا ق نے حضرت سخی سلطان با ہو کے حوالہ سے مقالہ جات پیش کیے ۔ قاری علی محمد قادری ، قا ری طارق محمود قادری ، قاری ظہو ر احمد سیفی ، صوفی نذیر احمد نقشبندی ، حافظ بلال نوشاہی سہروردی ، حافظ قاسم صدیق چشتی، حافظ حمزہ قمر نے کلام باہو پیش کیا ۔ اس موقع پر مقصود علی شاہ ، حاجی منیر عاصم ، صاحبزادہ سعید الر شید عباسی ، مولانا سلیم نقشبندی، مسز طلعت سلیم، بیرسٹر رشید مرزا، محمد ایوب ، چو ہدری اسلم وسن ، راجہ ایاز خان، لالہ عبد القدیر احمد قادراور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پیر سلطان فیا ض الحسن قادری سروری نے کہاکہ امر با لمعروف و نہی عن المنکر کا کردار معاشرے کی تطہیر کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما رے معاشرے میں ہمہ وقت کوئی نہ کوئی ایسی جما عت ضرور ہونی چا ہیے جو نیکی کی تلقین کرے اور برائی سے روکتی رہے ۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ نے کاکہاکہ آج کے پر فتن دور میں جہاں مزارات کو گرایا جا رہا ہے اور قبر کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس وقت اسلاف کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام اور ہما رے اسلاف انتہا پسندی اور دہشتگردی کو کہیں بھی پسند نہیں فرما تے ہیں ۔ پیر سید لخت حسنین نے کہاکہ جو انسان کسی مرشد یا روحانی شخصیت کے ساتھ وابستہ نہ ہو تو وہ دنیا کے میلے میں گم ہو کر رہ جاتا ہے ۔ پر و فیسر مسعود اختر ہزاروی نے کہاکہ من کی سچائی اور طہا رت کے بغیر نیکی پر عمل ممکن نہیں ہے ۔ علامہ سید فاروق شاہ نے کہاکہ صحابہ کرام اور اہلبیت اطہا ر کی زندگیا ں ہما رے لیے مشعل راہ ہیں کسی ایک کی پیروی سے جنت کا سفر آسان ہوجا تا ہے ۔1 pir fiaz ul hassan qadri 2 pir syed lakht e hassnain 3 allama syed zaffar ullah shah 4 allama syed farooq shah 5 allama masood akhtar hazarvi 6 DSC_6283 DSC_6286

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point