پشاور : چوہوں کے بعد بندر،کتے اور بلیاں بھی زور آور ہو گئے

cnn pointپشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے 515 متاثرہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب بندر ، کتے و بلیاں بھی شہریوں کو کاٹنے لگے۔ صرف حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ چند روز میں کتوں کے کاٹنے کے 46 مریضوں کو علاج کیلئے لایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ابھی پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ گزشتہ روز بھی 25 افراد کو چوہوں نے کاٹا‘ ان زخمیوں کو ایل آر ایچ میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں 10 متاثرہ بچے بھی شامل تھے جبکہ اب تک چوہے کے کاٹنے کے واقعات میں بھی سب سے متاثرہ زخمیوں کی تعداد 236 بچوں کی ہے چوہوں کے کاٹنے کے واقعات کے بعد اب بلی ‘ کتے اور بندر بھی شہریوں کیلئے درد سر بن گئے ہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 2 افراد کو بند رکے کاٹنے سے زخمی جبکہ ایک کو بلی نے کاٹا۔ اسی طرح 5 افراد چوہے کے کاٹنے کے باعث لائے گئے جب اس سلسلے میں ایل آر ایچ کے فوکل پرسن سید جمیل شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ک سی قسم کا ڈیٹا دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہسپتال کو بھی چوہے کے کاٹنے کے واقعات کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد ہسپتالوں کے متعلقہ افسران میڈیا سے کترانے لگے ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point