cnnpointاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تمام اشتہاریوں اور مطلوب ملزموں کے نام بلیک لسٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پولیس اور ایف آ ئی نے رواں سال 1800اشتہاریوں کو گرفتار کیاہے جس پر وزیر داخلہ نے تمام اشتہاریوں اور مطلوب ملزموں کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تماملزموں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد،اسلحہ لائسنس ،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے جائیں اور بیرون ملک ملزموں کی گرفتار ی کیلئے انٹرپول سے مدد لی جائے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point