بھارتی ہندو ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے میدان میں آگئے، پوجا پاٹ شروع

cnnpointنئی دہلی ( ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوؤں کے ایک گروہ نے امریکی صدارتی دوڑ کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے پوجا پاٹ شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کے ایک کٹر گروہ نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں فتح کیلئے پوجا پاٹ کی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے کی جانے والی پوجا میں درجنوں ہندوؤں نے حصہ لیا ۔پوچا کے دوران انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر تلک لگایا گیا اور ان کی کامیابی کیلئے منتر بھی پڑھے گئے۔ٹرمپ کو اپنے اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے اس کٹر نظریات کے حامل ہندوؤں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ پوجا پاٹ میں انہوں نے اپنے بھگوان سے گذارش کی کہ وہ ان کے پسندیدہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں تمام تر مخالفت اور ناپسندیدگی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی یقینی نظر آ رہی ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point