محکمہ صحت : 186سیٹوں کیلئے ہزاروں درخواستیںجمع

cnnpointگوجرانوالہ:بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے باعث اعلیٰ تعلیم یافتہ سیکڑوں نوجوان محکمہ صحت میں کلرک ،نائب قاصد اور چوکیدار بھرتی ہونے کے لئے خوار ہونے لگے چندسیٹوں کیلئے ہزاروں مرد وخواتین نے درخواستیں جمع کرادیں محکمہ صحت گوجرانوالہ میں سکیل 1 تا17 کیلئے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر 186 نشستوں پر بھرتی کا عمل شروع ہے ابتدائی چند دنوں کے دوران 9500 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادی ہیں جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم اے ،ایم ایڈ ،گریجوایشن اور دیگر جدید تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کئی ایک سے زائد نشستوں پر بھی درخواستیں جمع کرادی ہیں میڈیکل آفیسر ،ویمن میڈیکل کی14 سیٹوں ،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی12 ،کمپیوٹر آپریٹر کی17 حکیم،ہومیو پیتھک ڈاکٹر ،سٹینو گرافر ،جونیئر کلرک ڈیٹا انٹری آپریٹر ،ڈسپنسر ،سینٹری سپروائزر کی ایک ایک سیٹ خالی ہے اسی طرح ویکسی نیٹر ،جونیئر اکاؤنٹنٹ ،سٹور کیپر ،ڈرائیور ،ٹیوب ویل ،لیب اٹینڈنٹ ،چوکیدار سینٹری ورکر ،مالی ،سینٹری پٹرول ،کک ،دھوبی اور دیگر چند سیٹیں بھی شامل ہیں درخواستیں جمع کروانے کل آخری تاریخ ہے گزشتہ روز شدید گرمی میں سیکڑوں امیدوار درخواستیں جمع کرانے کیلئے خوار ہوتے رہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point