تحریک انصاف کا نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا اعلان

cnnpointلاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملہ پر وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ان کیخلاف بہت سے ثبوت آچکے ہیں، وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کریں گی۔ اگر الیکشن کمیشن نے شفاف تحقیقات کی تو 100فیصد یقین ہے کہ نواز شریف نااہل ہوجائیں گے۔ نواز شریف کیلئے بہتر ہے کہ وہ الیکشن کمیشن یاسپریم کورٹ سے نااہل ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point