ایک لڑکی سلمان خان اور سنجے دت میں ناراضگی کی وجہ بن گئی

cnnpointنئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ میں دبنگ خان اورمنا بھائی کی دوستی سے کون واقف نہ واقف نہیں۔لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد سے ایک دوسرے کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔ اس دوری کی وجہ ایک خاتون ہیں۔
ممبئی ٹائمز کے مطابق دونوں اداکاروں میں اس دوری کی وجہ سلمان خان کی منیجر ریشماں شیٹی ہیں۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 2014میں سنجے دت کو کہا تھا کہ وہ ریشماں کو اپنا منیجر بنا لے کیونکہ سلمان سمجھتے تھے کہ جلد ہی سنجے دت جیل سے رہا ہو جائیں گے جبکہ اس دوران انہیں ایک منیجر کی ضرورت بھی پڑے گی جو سنجے دت کے معاملا ت سنبھالے اور سنجے دت کے وقار کی مزید بہتری کیلئے کام کرے۔
جس کے بعد سنجے دت ریشماں کو آن بورڈ لے آئے لیکن جب کئی ماہ تک سنجے دت کو ایک بھی پراجیکٹ نہ ملا توسنجو بابا کو پتہ چلا کہ ریشماں او راس کی ٹیم نے سنجے دت کی فیس میں اس قدر اضافہ کردیا ہے کہ پروڈیوسرز نے ان کی جگہ دوسرے آپشنز پر غور کرنا شروع کردیاہے۔
سنجے دت اس بات پر شدید ناراض ہوئے اور اس منیجر سے علیحدگی اختیا ر کر لی جو دونوں اداکاروں کے درمیان دوری کی وجہ بنی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point