دعاؤں سے ہی معجزے ہوتے ہیں ،وزیراعظم کی سرجری کامیاب رہی :مریم نواز

cnnpointلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ماں کی دعائیں رنگ لائی ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری بخیر وعافیت ہوگئی ہے ۔مریم نواز کی تازہ ترین ٹویٹ کے مطابق سرجری بخیروعافیت مکمل ہو گئی ہے۔اور وزیر اعظم کو ایک گھنٹے تک آئی سی یو منتقل کر دیا جائے گا۔شریف خاندان نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں ہارلے سٹریٹ میں جاری وزیراعظم کی سرجری کے حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دعاؤں سے ہی معجزے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے وزیراعظم کی والدہ محترمہ کی تصویر ”ماں کی دعا“ کے کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی سرجری میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی اور وہ کامیاب رہی ہے جبکہ آپریشن مکمل ہونے میں ابھی مزید کچھ گھنٹے درکار ہیں۔انہوں نے ایک بات پھر قوم سے دعا کی اپیل کی۔انہوں نے بتایا کہ شریانوں کی پیوند کاری کا عمل ایک گھنٹہ قبل شروع ہوا، اللہ کا شکر ہے کہ آپریشن کامیابی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.