اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت مکمل ہو گا ، سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا ، چین

cnnpointاسلام آباد(اے این این ) پاکستان میں چین کے سفیرسن وی ڈانگ نے اقتصادی راہداری کوہرصورت مکمل کرنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں ریکارڈ اضافہ ہوگا،دونوں دوست ملک سازشوں کیخلاف شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ایک انٹرویومیں چینی سفیرنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی چین کی سلامتی ہے ماضی کی طرح مستقل میں بھی ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کی قیادت نے اقتصادی راہداری منصوبے کو ہر قیمت پرمقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کا تہیہ کررکھاہے اوردونوں ملک منصوبے کیخلاف سازشوں کے خلاف شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارتی حجم اٹھارہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سے تجارتی حجم میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔ ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی فول پروف سیکورٹی کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر چین کی قیادت نے اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان جلدتوانائی کے بحران پر قابو پا لے گا ۔ چینی سفیرنے پاکستان میں چین کی طرف سے 46 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کو پاک چین دوستی کی شاندار اور عمدہ مثال قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کاملک آنے والے سالوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.