صنعتکاروں کا صدیق صادق ہسپتال کے لیور سنٹر کا دورہ

cnnpointگوجرانوالہ:گوجرانوالہ لیور فاؤنڈیشن ہیپاٹائٹس بی اورسی کے علاوہ دانتوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا 500 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کررہی ہے اوراب فائونڈیشن کی استعداد کار 800مریضوں تک بڑھانے کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ لیور فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے صدیق صادق ہسپتال میں قائم سنٹر کا دورہ کرنے والے صنعتکاروں ضیاالاسلام، رضاعزیزاور عبدالعزیز کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب صدر نوروز پھلروان ، ڈاکٹر اسد علی چوہدری ، ڈاکٹرحسن بشیر، ڈاکٹر جاوید اشرف، ایگزیکٹو ارکان عامر اسلم ، سعید تاج ،گوہر سعید اور ایڈمنسٹریٹر نورالحسن نے مہمانوں کو سنٹرکے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point