محمد علی نے کبھی آٹو گراف دینے سے انکار نہیں کیا: خصوصی پی او بکس نمبروقف کیا ہو اتھا

cnnpoint واشنگٹن (نیوز ڈیسک) باکسنگ کے ناقابل شکست چیمپیئن اور بیسویں صدی کے عظیم ترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے محمد علی اپنے مزاج کے انکسار اور سادگی کی وجہ سے بھی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ محمد علی کے چاہنے والے جانتے ہیں کہ انہوں نے کبھی کسی آٹو گراف مانگنے والے کو انکار نہیں کیا تھا چاہے وہ جس قدر جلدی میں ہوں۔صدی کے عظیم ترین کھلاڑی نے ایک بار اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھاکہ جب وہ ایک نوعمر لڑکے تھے تو رے روبنسن ان کے پسندیدہ باکسر تھے۔
یہ بھی پڑھیئے۔۔۔لیجنڈ باکسر محمد علی امریکا میں انتقال کر گئے
اسی بارے میں۔۔سائیکل چور نے محمد علی کو باکسر بنا دیا

ایک دن وہ بڑی مشکل سے روبنسن تک پہنچے اور آٹو گراف مانگا لیکن روبنسن نے انتہائی تلخی سے جواب دیا کہ ”میرے پاس وقت نہیں“ اور چلے گئے۔ محمد علی نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں روبنسن کاتکلیف دہ رویہ پورے کیریئر میں یاد رہا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عہد کرلیا کہ وہ کبھی کسی کو انکار نہیں کریں گے اور اس عہد پر وہ ہمیشہ قائم رہے۔ انہوں نے تو ایک خصوصی پی او باکس نمبر بھی آٹو گراف کیلئے وقف کررکھا تھا تاکہ کوئی بھی کسی بھی وقت ان سے آٹو گراف لے سکے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point