چاہ بہار کے ساتھ بھارت بنگلہ دیش کی ”پیارا بندرگاہ“ کو بھی ترقی دیگا

cnn headingنئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک چین راہداری منصوبے پر کام شروع ہونے سے بوکھلایا بھارت ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی ”پیارا پورٹ“ کوبھی اپ گریڈ کرے گا اس حوالے سے بھارتی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا وفد آجکل ڈھاکہ میں بنگلہ دیش میں حسینہ واجد سرکار سے مذاکرات اور منصوبے کے خد و خال پرتبادلہ خیال کر رہا ہے۔ ”پیارا بندرگاہ“ کو بھی چاہ بہار کی سطح پر ترقی دی جائیگی بھارتی اور بنگلہ دیشی کمپنیوں کا کنسوریشم اس منصوبے پر سرمایہ لگائے گا۔ بھارتی وزیر شپنگ نیتن گڈکڑی نے اس حوالے سے نئی دہلی میں بتایا کہ بھارتی ماہرین اور وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی ٹیم ڈھاکہ مذاکرات کیلئے گئی ہوئی ہے جس کا اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔ تاہم انہوں نے پیارا بندرگاہ کا صحیح محل وقوع ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پیارا بندرگاہ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے چین سے معاہدہ کر رکھا تھا مگر بھارت نواز حسینہ واجد حکومت نے یہ معاہدہ چند ماہ قبل منسوخ کرکے بھارت کے حق میں فیصلہ دیدیا جبکہ بھارت کی طرف سے چاہ بہار اور پیارا بندرگاہوں کی تعمیر نو کا مقصد علاقے میں چین کے بڑھتے اقتصادی اور دفاعی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے، واضح رہے کہ چین پاکستان میں راہداری منصوبے کے آغاز کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ کو بھی ترقی دے رہا ہے اس کے علاوہ سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ کو ترقی دینے کے معاہدے نے بھی نئی دہلی کے علاوہ ایران اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point