سعودی کمپنی میں پاکستانیوں سمیت سینکڑوں ملازمین 15ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،قید ہوکررہ گئے

cnn headingجدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک طرف اصلاحاتی پروگرام کی وجہ سے تارکین وطن کیلئے آہستہ آہستہ دروازے بند ہورہے ہیں تو دوسری طرف بڑی کمپنیاں مختلف وجوہات کی بناءپر تارکین وطن کو تنخواہیں دینے سے بھی گریزاں ہیں ، پہلے بن لادن گروپ کی طرف سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی خبریں آئیں تو اب جدہ میں موجود’ ریوٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ‘کی طرف سے پاکستانیوں سمیت سینکڑوں ملازمین کو 15ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی اطلاعات ہیں ۔
کمپنی میں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ایک پاکستانی ڈرائیور نے ’روزنامہ پاکستان‘سے رابطہ کرکے بتایاکہ ’شرکة ریو کی طرف سے سڑک بنانے کا کام کررہے ہیں اور 15ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ، ایک دن ملنے کی امید لیے دوستوں سے ادھار لے کر گزارہ کررہے ہیں ‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کمپنی نے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے رکھاہے جبکہ تنخواہ مانگنے کے مطالبے پر بتایاجاتاہے کہ دینے کو رقم ہی نہیں ، اس کمپنی میں 700پاکستانی ورکر کام کررہے ہیں اور سب کی یہی حالت ہے ۔
ڈرائیور’خ خ ‘ نے بتایاکہ کمپنی کے 1200 ملازمین میں سے 700پاکستانی شہری ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانے سے بھی کئی بار شکایت کی لیکن مسئلے کا ازالہ نہیں ہوسکا، حالات جوں کے توں ہیں اور اگر تنخواہ کا مطالبہ کریں تو تنخواہ دیئے بغیر ہی دیگر کمپنیوں میں چلے جانے کا طعنہ ملتا ہے، استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں لیکن تنخواہ وصول کیے بغیر گھر ہی نہیں جاسکتے ۔ اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے یا کمپنی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point