حکومت نے نہ تو اپنے ٹی او آرز کو واپس لیاہے اور نہ ہی سپریم کورٹ نے مستر د کیاہے:خواجہ سعد رفیق

cnn headingاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق حکومت نے نہ تو اپنے ٹی او آرز کو واپس لیاہے اور نہ ہی سپریم کورٹ نے مستر د کیاہے ،تحقیقات کیلئے نیا قانون بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن اس میں باقی معاملات بھی آنے چاہئیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ ٹی او آر کمیٹی کے تمام ممبران ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں ،ہم نے تین دستاویز اپوزیشن کو پیش کیں اور اپوزیشن کی ایک دستاویز ملی ہے ،حکومتی ٹی او آرز کی بعض چیزوں پر سپریم کورٹ کے تحفظات تھے ،حکومت نے اپنے پہلے ٹی او آر کو واپس لیا نہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ہمارا پہلے بھی موقف تھا کہ اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے ،قانون سازی کیلئے تیار ہیں لیکن صرف پاناما پیپرز کیلئے نہیں ہو گا ،اس میں باقی معاملات بھی آنے چاہئیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ قانون صرف ایک موقع کیلئے نہیں ہمیشہ کیلئے بنایا جاتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے نہ کوئی ڈیڈ لاک تھا اور نہ ہی اب ہے ،اپوزیشن کی کچھ تجاویز قانون سے متصاد م ہیں جو نہیں بتا دیں ہیں ،ٹی او آرز میں ذاتیات نہیں ہونی چاہیے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیڈ لاک ابھی برقرار ہے اور حکومت نے سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ٹی او آرز واپس لے لیے ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point