یورو ٹائمز نیوز کا ممتاز صحافی راجہ مجاہد جرال اور احسان اللہ یونانی کے اعزاز میں عشائیہ

DSC_9020برسلز:محمد اقبال سے یورو ٹائمز نیوز کے چیف ایگزیکٹو محمد احمد چاند نے یونان سے تشریف لائے ممتاز صحافیوں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں بیوروچیف جذبہ اور سیکرٹری جنرل پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان راجہ مجاہد جرال نڈر اور بیباک صحافی چیف ایڈیٹر ویکلی”دیس پر دیس”یورپ احسان اللہ خان،شہزاد عامر نائب صدر پاکستان کمیونٹی اتحان یونان کے علاوہ راقم بھی موجود تھے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احسان اللہ خان نے کہا بلجیم میں عوام خوشحال ہیں ان کو سیاسی لیڈروں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اوورسیز عوام کی فلاح وبہبود اور خصوصی طور پر ایگل پاکستانیوں کی مدد کرنی چاہیے انہوں نے کہا ہم سے یونان میں جتنا ہوسکتا ہے ہم ہر ممکنہ کوشش کر کے انکے سہولیات کا بندوبست کرتے ہیں۔انہوں نے زور دیکر کہا سیاسی مذہبی اور ہم مسالک جماعتوں کو فنڈ ریزنگ کیلئے ہم انتہائی کوشش کرتے ہیں۔مگر یہ مسائل ان سے بھی اہم ہیں انہوں نے دعوت دی کہ وہ یونان آکر پاکستانیوں کی زبوحالی اپنی آنکھوں سے دیکھیں،احسان اللہ خان اور راجہ مجاہد جرال نے مزید کہا ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطے فوری طور پر یونان میں کھلے آسمان تلے سینکڑوں پاکستانیوں کی فوری ازلہ بھرپور امداد کرنی چاہیے۔انہوں نے مجیر اور کاروباری حضرات سے اپیل اور التماس کی کہ آئندہ ماہ صیام کے بابرکتوں ایام میں انفرادی اور اجتماعی طور پر ان کی مدد کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چوہدری نثار کو پاکستانی ہونے کے ناطے سے عوام کی پریشانی کی جز ان تک پہنچا دی تھی،یاد رہے پاکستان نے یونان سے آئے ہوئے تارکین وطن کے دونوں فلایٹوں کو واپس یونان بھیج دیا تھا کیونکہ اس میں سیکورٹی تصدیق نہیں ہوئی تھی کہ آیا ان میں کوئی غیر ملکی سازشی اور ملک دشمن عناصر نہ ہو انہوں نے کہا کچھ لوگ تو پاکستان آرنے کیلئے تیار تھے کیونکہ وہ حالات اور فاقوں کے مارے ہوئے تھے انہوں نے پاکستان پریس کلب بلجیم کے سیکرٹری عمران ثاقب چوہدری اور راقم سے التماس کی کہ وہ اس مسئلے کو اٹھائیں،علماء اکرام اور صحافی اس میں اپنا بھرپور اور اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔بعد میں دوسرے ریسٹورنٹ میں بلجیم کی اسپیشل ٹی کا اہتمام ہوا۔جس میں سید توقیر شاہ کے علاوہ اور دیگر اہم شخصیات نے شمولیت کی۔تمام حضرات نے محمد احمد چانداور محمد اقبال ایرانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اعلیٰ درجہ کی پذیر ائی کی رات گئے تھے محفل جاری رہیDSC_9040 DSC_9036 DSC_9035 DSC_9034 DSC_9033 DSC_9033 (1)DSC_9027 DSC_9027 (1) DSC_9025 DSC_9030 DSC_9031 DSC_9032DSC_9021 DSC_9022 DSC_9023 DSC_9024 DSC_9020

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point